Wednesday, May 1, 2024

دُنیا کی مشکل ترین مشقیں‘ پاک فوج 122 ممالک میں پہلے نمبر پر آ گئی

دُنیا کی مشکل ترین مشقیں‘ پاک فوج 122 ممالک میں پہلے نمبر پر آ گئی
November 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ دنیا کے 122 ممالک کی افواج کے درمیان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم کو سربلند رکھ کر پاک فوج کی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 14 سے 23 اکتوبر تک منعقدہ کمبیرین پیٹرول نامی مشقوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کے دستے کی کامیابی پر تعریف کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم کو سربلند رکھ کر پاک فوج کی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے کہ پاک آرمی کی ٹیم نے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مقابلے میں شامل 8 رکنی پاکستانی ٹیم نے 40، 40 کلو وزن اٹھا کر برطانیہ اور ویلز کے دشوار گزار پہاڑی راستے عبور کیے۔ مقابلے میں دنیا کے 122 ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔