Monday, May 13, 2024

دنیا کی تیز رفتار الیکٹرک کار تیار

دنیا کی تیز رفتار الیکٹرک کار تیار
February 9, 2021

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹو پیٹر رالنسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کرلی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے ہی طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

لوسڈ ایئر کے سی ای او  پیٹر رالنسن نے کہا کہ جب انہوں نے 9 برس پہلے ٹیسلا کیلئے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تو کسی کو یقین نہیں تھا لیکن اس کار نے انقلاب برپا کر دیا ، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں لیکن وہ پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں ۔

پیٹر رالنسن کے مطابق یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہو گی جو رواں سال فروخت کیلئے پیش کی جائے گی ، یہ  ایک بار کی چارجنگ سے 517 میل (832 کلو میٹر) تک کا فیصلہ طے کر سکے گی، کار صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت کی حامل ہے  جو ٹیسلا کے مادل ایس سے  کئی درجہ بہتر ہے ۔

رالنسن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی کار ٹیسلا کے ایس ماڈل کو شکست دے گی۔

لوسڈ موٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن کے مطابق اس الیکٹرک کار کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر ہو گی۔