Sunday, September 8, 2024

دنیا کی 45 فیصد آبادی کم خوابی سے پیدا ہونیوالے مسائل کا شکار ہے : طبی ماہرین

دنیا کی 45 فیصد آبادی کم خوابی سے پیدا ہونیوالے مسائل کا شکار ہے : طبی ماہرین
March 17, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل نیند کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو پرسکون اور بھرپور نیند کے فوائد سے روشناس کرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیند کا عالمی دن پہلی مرتبہ آج سے آٹھ برس قبل سن دو ہزار آٹھ میں منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا فیصلہ ورلڈ ایسوسی ایشن آف سلیپ میڈیسن کی جانب سے قائم کردہ ورلڈ سلیپ ڈے کمیٹی نے کیا تھا۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں اچھی اور صحت افزا نیند کے فوائد سے لوگوں کو روشناس کرانا، معاشرے کی توجہ نیند کے مسائل سے پیدا ہونے والے بھاری پن اور اس مسئلے کے نجات کے لیے ادویہ کے استعمال کی جانب مبذول کرانا اور اس حوالے سے تعلیم اور معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہی پیدا کرنا اور نیند کی خرابی سے بچاﺅ اور لوگوں کو اچھی نیند کے حصول کے طریقوں سے روشناس کرانا ہے۔ نیند کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور سمپوزیم کا انعقاد کیا جاتا ہے اور کم خوابی سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان مسائل سے چھٹکارا پانے اور اچھی نیند کے حصول کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کم خوابی کے باعث دنیا کی پینتالیس فیصد آبادی کی صحت اور معیار زندگی بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔