Sunday, September 8, 2024

دنیا کی 25 کمپنیاں کئی ممالک سے بھی طاقتور ہیں : فارن پالیسی میگزین کا دعویٰ

دنیا کی 25 کمپنیاں کئی ممالک سے بھی طاقتور ہیں : فارن پالیسی میگزین کا دعویٰ
March 19, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) فارن پالیسی میگزین نے دعویٰ کیاہے کہ دنیا کی پچیس کمپنیاں ایسی ہیں جو کئی ممالک سے بھی طاقتور ہیں۔ ان کمپنیوں میں تیرہ کا تعلق امریکہ جبکہ سات کا یورپ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر، فیس بک، ایپل، الفابیٹ، مائیکروسوفٹ، میکڈونلڈز، بلیک راک، ایمازون، ابر، ایگز موبائل اور وال مارٹ امریکی کمپنیاں ہیں جبکہ سام سنگ، ہواوے، رائل ڈچ شیل اور نیسلے کا تعلق یورپی ممالک سے ہے۔ فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں سالانہ کھربوں روپے کماتی ہیں جس کے باعث ان کا اثرورسوخ کئی ممالک کی حکومتوں سے بھی زیادہ ہے۔