Friday, April 26, 2024

دنیا کورونا جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی، وزیراعظم

دنیا کورونا جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی، وزیراعظم
April 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کی مثال پہلے نہیں ملتی، دنیا اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اوردوسرے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اخذ کرتے ہیں۔ پہلے 25 اپریل تک 50 ہزار کیسز متوقع تھے۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ لاک ڈاؤن ہوا، بڑھتے کیسز کی پیش نظر پوری تیاری کر رہے ہیں، 15 سے 25 مئی تک سب سے زیادہ مشکل پڑ سکتی ہے، آہستہ آہستہ فیصلہ کیا لاک ڈاؤن میں کمی کریں، بروقت اقدامات کے باعث ایک بھی کیس چین سے پاکستان نہیں آیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  مئی تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے، اندازے کے مطابق آنیوالے وقت میں کیسز میں اضافہ ہوگا، فیصلے کرتے ہوئے غریبوں کے مسائل مد نظر رکھنا ضروری ہیں، روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنیوالوں کا کوئی ڈیٹا نہیں۔