Friday, April 26, 2024

دنیا کانقشہ بدلنے والےورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سانحے کو پندرہ برس بیت گئے

دنیا کانقشہ بدلنے والےورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سانحے کو پندرہ برس بیت گئے
September 11, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سانحے کو پندرہ برس بیت گئے امریکا میں آج اس افسوسناک  واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات ہوں گی جبکہ  نیو یارک  کے  گراؤنڈ  زیرو پر مرکزی تقریب ہو گی ۔ تفصیلات کےمطابق گیارہ ستمبر تاریخ کا   وہ سیاہ باب  ہے  جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا  امریکا میں  فضائی  طیاروں کو ہائی جیک کرکے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ساتھ ٹکرا دیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں  ساڑھے   تین ہزار کے قریب افراد ہلاک اور   ہزاروں زخمی ہوئے امریکی میڈیا کے مطابق ان جہازوں کو القاعدہ ارکان نے اغوا کیا تھا۔ طیاروں کے ٹکرائے جانے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر   چند ہی منٹوں  میں زمین بوس ہوگئے   حادثے کے وقت  عمارت میں دس ہزار افراد موجود تھے ا فسوس ناک واقعہ  کے بعد  امریکہ میں ریڈ الرٹ جاری  کر دیا گیا  واقعے  کے  فوری بعد  امریکہ نے  میکسیکو اور کینیڈا سے ملنے والی اپنی سرحد کو بند کر دیا۔  امریکی بحری بیڑے حرکت میں آگئے اور فضاوں میں جنگی طیاروں نے پروازیں شروع کردیں ہر طرح کی نقل وحرکت روک دی گئی تھی اورتمام سرکاری عمارتوں کو خالی کرواکر فوج  تعینات کردی گئی تاہم   نائن الیون کے پندرہ برس بعد بھی دنیا  کو  دہشت گردی کے ناسور سے نجات نہیں  ملی۔