Sunday, September 8, 2024

دنیا کاسکون غارت کرنیوالا سابق امریکی صدر بش ڈیلاس سانحہ  کی میموریل سروس میں بھی محورقص رہا

دنیا کاسکون غارت کرنیوالا سابق امریکی صدر بش ڈیلاس سانحہ  کی میموریل سروس میں بھی محورقص رہا
July 13, 2016
ڈیلاس(ویب ڈیسک )خون پینا جس کا مشغلہ ہو اسے لوگوں کے دکھوں سے ہی خوشی مل سکتی ہےآئیے آپ کو دکھاتے ہیں دنیا کا سکون غارت کرنے والے سابق امریکی صدر ڈیلاس کی میموریل سروس میں کیسے رقص کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق موقع ہو کسی کےغم کا،دکھ دردکا اور سابق امریکی صدرجارج ڈبلیو بش کا دل خوشی سےاچھل نہ رہاہویہ کیسے ممکن ہے یقین نہیں آتا تو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔ سابق امریکی صدر کسی ڈانس پارٹی میں نہیں بلکہ ڈیلاس میں قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کی یاد میں سجائی گئی تقریب میں شریک ہیں۔ان کے ایک طرف امریکی صدراوبامااورخاتون اول مشعل کھڑی ہیں۔ ہال میں   غمگین دھن گونج رہی ہے لیکن  بش صاحب ایک ہاتھ میں مشعل اور دوسرے میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ آس پاس  کھڑے لوگوں کے چہروں پر  ناگواری کے تاثرات نمایاں ہیں جیسےوہ بش کو سمجھانے کی کوشش بھی کر رہے ہوں  کہ جناب یہ خوشی نہیں بلکہ غم کی گھڑی ہے ۔ بش کے اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔