Wednesday, April 24, 2024

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا
July 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ امارات ایئرلائن کے جہاز میں سوا چھ سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔ دبئی کے شاہی خاندان کے افراد ، ابوظہبی میں پاکستانی سفیر اور دیگراعلیٰ شخصیات بھی اسی جہاز میں پاکستان پہنچی ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے۔ جہاز کی لینڈنگ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ امارات ایئر لائین اسلام آباد کے لیے اے 380 کی 4 پروازیں شروع کر رہی ہے۔ اس سے پہلے اے 380 جہازوں کے لیے پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ چار انجنوں پر مشتمل اے 380 جہاز 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 800 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔