Tuesday, April 23, 2024

دنیا کا خطرناک ترین ایبولا وائرس افریقی ممالک سے پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ

دنیا کا خطرناک ترین ایبولا وائرس افریقی ممالک سے پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) دنیا کا خطرناک ترین ایبولا وائرس افریقی ممالک سے پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

 افریقی ممالک سے ایبولا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب تھرمو سکینر خراب نکلا۔  

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات پر 2014 میں بینظیرایئرپورٹ پر تھرموسکینر پہلی مرتبہ لگایا گیا تھا۔ مقصد افریقہ سے آنے والے ممالک کے مسافروں میں متعلقہ وائرس کا ایئرپورٹ پر ہی ٹیسٹ کرنا تھا۔  

 محکمہ صحت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں ہی سنگین مسئلے سے نظریں چرانے لگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایبولا وائرس سے 90 فیصد مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔