Thursday, April 25, 2024

دنیا کا ایساعلاقہ جہاں آج بھی پتھروں کی کرنسی رائج ہے

دنیا کا  ایساعلاقہ جہاں آج بھی پتھروں کی کرنسی رائج ہے
May 16, 2018
سڈنی ( 92 نیوز)آسٹریلیا کے قریب ایک نیم خودمختار جزیرہ ایسا بھی ہے جہاں چکی نما چونے کے گول پتھروں کو آج  تک رقم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ان پتھروں کا قطر 30 سینٹی میٹر سے ساڑھے تین میٹرتک ہے۔ان میں سے بعض کا وزن ایک چھوٹی کار کے برابر ہے۔ بہت بڑے پتھریلے سکوں کی طرح یہ کرنسی ہوٹلوں اور جنگلات اور دیگر عمارتوں کے باہر موجود ہے اور اس کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ یہاں دیہاتیوں نے 13 ہزار پتھریلے سکوں کو مقامی بینکوں میں بھی رکھا ہوا ہے۔ان میں سب سے بڑا پتھر سب سے قیمتی تصور کیا جاتا ہے۔