Tuesday, April 23, 2024

دنیا پر دھاک بٹھانے کیلئے امریکی ایئر فورس کا جدید نیوکلیئر بم کا کامیاب تجربہ

دنیا پر دھاک بٹھانے کیلئے امریکی ایئر فورس کا جدید نیوکلیئر بم کا کامیاب تجربہ
August 25, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا پر اپنی دھاک  بٹھانے کیلئے امریکی ایئرفورس نے ایک اور جدید نیوکلیئر بم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ہدف کو بہتر طور پرنشانہ بنانے والے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم بی سکسٹی ون ٹویلو پانچ تباہ کن صلاحیتوں کاحامل ہے۔ پہلے سے ذیادہ درست، محفوظ اور قابل اعتبار،صلاحیت ایسی کہ جہاں گرے اس جگہ کا نقشہ ہی تبدیل کر دے۔ ہدف کو قریب سے نشانہ بنانا ہے یا دور سے ، امریکی ائیر فورس نے اپ گریڈ شدہ بم بی سکسٹی ون ٹویلو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق حال ہی میں اپ گریڈشدہ ایٹم بم کو بی 2 اسٹیلتھ بمبارکے ذریعےگرایا گیا۔ نیوکلئیر ویپن آرکائیو آرگنائزیشن کے مطابق یہ ایٹم بم پانچ مختلف تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اس ایٹم بم کو ایک خاص ساخت دی گئی ہے جس کی مدد سے یہ اپنے ہدف کو بہتر اور صحیح طور پر نشانہ بنا سکتا ہے اور ایٹم بم کی صلاحیتوں کی وجہ سے اس کے نتائج بھی تباہ کن ہیں۔ نیوکلئیر انفارمیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ہانس کرسٹنسن نے بتایا کہ اس میں گریویٹی بم کی بھی خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے یہ اپنے ہدف کو قریب یا دور دونوں طرف سے نشانہ بنا سکتا ہے۔