Sunday, May 12, 2024

دنیا پاکستان کو زیادہ عزت و احترام دے، برطانوی (ر) میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ

دنیا پاکستان کو زیادہ عزت و احترام دے، برطانوی (ر) میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ
October 20, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ نے معروف میگزین اسپیکٹیٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا پاکستان کو زیادہ عزت اور احترام دے، پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر، امن بحال ہو چکا ہے، جس کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت امداد نہیں تجارت کی خواہاں ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی سوچ ایک جیسی ہے، پاکستان اپنی برآمدات بڑھانے اور وسائل کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ آرٹیکل میں میجر جنرل جوناتھن ڈیوڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا جنرل باجوہ، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی سوچ رکھتے ہیں، باجوہ ڈاکٹرائن کے باعث اب پاکستان کو ڈو مور کہنے کی ضرورت نہیں، اب وقت ہے کہ دنیا پاکستان کے لیے کچھ کرے۔ برطانوی ریٹائرڈ میجر جنرل نے کہا جنرل باجوہ نے بحیثیت چیف آف اسٹاف کانگو میں بھارتی تھری اسٹار جنرل کو امن کیلئے اقدامات پر مجبور کیا، افغانستان اور یمن میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک مدبرانہ ثالثی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ سے پاکستان کا ایک مثبت تاثر ابھرا، نظر آیا کہ پاکستان میں اندرونی سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے، تمام اقدامات کے پیچھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت پنہاں ہے۔