Saturday, April 27, 2024

دنیا نے کشمیر پر بھارتی حملہ نہ روکا تو دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے قریب ہوں گی، عمران خان

دنیا نے کشمیر پر بھارتی حملہ نہ روکا تو دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے قریب ہوں گی، عمران خان
August 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا دنیا نے کشمیر پر بھارتی حملہ نہ روکا تو دو ایٹمی طاقتیں براہ راست جنگ کے قریب ہوں گی۔ عمران خان نے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا۔ اپنی آواز کو عالمی میڈیا کے با اثر فورم کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے لگے۔ کپتان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں اپنے کالم کے ذریعے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو دنیا کے سامنے کھل کر بیان کیا۔ عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ فاشسٹ مودی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ اگر دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کا نوٹس نہ لیا تو صورتحال جوہری جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کا امن میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔ پاکستان اور بھارت کو اپنی تلخ تاریخ کے باوجود ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ دونوں ممالک غربت، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم بنا ہوں، مودی کو مذاکرات کی متعدد بار دعوت دے چکا ہوں، لیکن ان پر ہندو انتہا پسندی کا بھوت سوار ہے اور وہ کسی طور مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیں۔