Friday, March 29, 2024

دنیا نے نوے کی دہائی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ کر غلطی کی، اسد عمر

دنیا نے نوے کی دہائی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ کر غلطی کی، اسد عمر
October 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے دنیا نے نوے کی دہائی میں افغانستان کو تنہا چھوڑ کر غلطی کی۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امید ہے اب وہی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔ افغانستان میں استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا۔ طالبان کے ابتدائی اشارے مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ پاکستان میں عدم استحکام بھارتی حکومت کی اعلانیہ پالیسی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا مہنگائی کی لہر صرف پاکستان ہی نہیں ،دنیا بھرمیں آئی ہے۔ چھٹی بار حکومت کے خاتمے کی باتیں کی گئیں۔ اللہ نے جو لکھا ہے وہ ہو جائے گا۔