Wednesday, May 15, 2024

دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، فواد چودھری

دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، فواد چودھری
November 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا جس کا بیانیہ جتنا مضبوط ہو گا، اتنی اس کی اہمیت ہو گی۔ بیانیہ میں وہی فریق کامیاب ہوتا ہے جو اپنے دماغ کا بہترین استعمال کرتا ہے۔ جہاں پیسہ اور وسائل تھے وہاں قبضہ کر لیا جاتا تھا۔ اب دنیا کو ایک مستحکم معاشرہ اور مستحکم نظام تشکیل دینا ہو گا۔