Thursday, May 2, 2024

دنیا میں کہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہیں ہوتی ، وزیر اعظم ‏

دنیا میں کہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہیں ہوتی ، وزیر اعظم ‏
May 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پرانے ساتھی جاوید میانداد  کےسوالوں کا جواب دے دیا ، کہا کہ دنیا میں کہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہیں ہوتی ۔ ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان اپنے کرکٹ اور اسپورٹس وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیار ہیں ،  اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں ریجنل (علاقائی ) کرکٹ ہوتی ہے تو ہمارے ہاں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کیوں،جاوید میانداد کی اپنی سوچ ہے اور میری اپنی ۔ جاوید میانداد ڈیپارٹمنٹنل ٹیموں کے خاتمے کے بھرپور مخالف ہیں ، سابق کپتان معین خان،کرکٹروہاب ریاض،کامران اکمل ،سلیم جعفر،ہاکی لیجنڈ اصلاح الدین اور اسکواش لیجنڈجہانگیر خان  سمیت کئی  دیگر کھلاڑی بھی اس معاملے میں جاوید میانداد کے ہم آواز ہیں۔ چند روز قبل جاوید میانداد نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب ، آج کھلاڑی بھوکے مررہے ہیں ، کیا وہ ڈاکے ماریں یا چوریاں کریں ، آپ نے خود پیسوں کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ، آج اسپورٹس نان پروفیشنل لوگوں کو تھما دیا گیا ، کھلاڑیوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔

جاوید میانداد نے عامر لیاقت حسین کو الیکشن لڑنے کا کھلا چیلنج دیدیا

سابق لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے ہی ہم عالمی چیمپئن بنے، ڈپارٹمنٹ کرکٹ بہت ضروری ہے، عمران خان نے خود ڈپارٹمنٹ سے کرکٹ کھیلی، ہم پاگل  تھے جو اداروں کی جانب سے کرکٹ کھیلتے رہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ  عمران خان پوری دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں لیکن کوئی نہیں دے رہا، آبادی بڑھ گئی ہے ، ہردوسرا آدمی بھیک مانگ رہا ہے اس جانب توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی تو مسائل بڑھیں گے ، عمران خان کے آنے سے یقین تھا کہ کھلاڑیوں کو فائدہ لیکن ہمارے لڑکے بھوکے مررہے ہیں ۔ جاوید میانداد نے کہا کہ  ہمارے دور میں اداروں کیساتھ ریجنز کا ا نفرا اسٹرکچر بھی بہت بہتر تھا، تمام ادارے کھلاڑیوں کو نوکریاں دیں تاکہ ملک ترقی کرے، نوکریاں نہیں ملیں گی تو کھلاڑی چوری کرینگے اور ڈاکے ڈالیں گے۔