Saturday, April 27, 2024

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی
November 29, 2020

 امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 1216 افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 254 ہو گئی۔ کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جہاں مزید 467 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 705 ہوگئی۔

یورپ میں بھی کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں 686، میکسیکو میں 630، برطانیہ میں 479، فرانس میں 213 جبکہ جرمنی میں 100 افراد چل بسے۔

ادھر دوسری جانب برازیل میں کورونا کے 639 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 637 ہوگئی۔ روس میں بھی جان لیوا وائرس کے وار بڑھنے لگے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 510 افراد چل بسے، ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 68 ہوگئی۔

مزید برآں یوکرائن میں کورونا 184 زندگیاں نگل گیا، مجموعی ہلاکتیں 12 ہزار 93 ہوگئیں۔ ترکی میں بھی مہلک مرض میں مبتلا 182 افراد جان سے گئے۔ رومانیہ میں 161، آسٹریا میں 132، انڈونیشیا میں 125 جبکہ بیلجیم میں 120 مریض جان کی بازی ہار گئے۔