Thursday, May 9, 2024

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 23 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 23 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں
February 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 23 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ تک جا پہنچی۔

میکسیکو میں ایک روز میں مزید ایک ہزار 496، امریکا میں ایک ہزار 340 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ برازیل میں مزید 492، روس میں 432، برطانیہ میں 373 افراد کورونا سے چل بسے۔ پرتگال 204، پیرو 187، فرانس میں 171 ، انڈونیشیا میں مزید 163 اموات ہوئیں۔ جرمنی 130، ترکی 112، جاپان میں 95 مریض دم توڑ گئے۔ ایران میں مزید 57 متاثرین چل بسے۔

سعودی عرب میں مزید 5 اموات، 317 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے7 کروڑ 83 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔ سعودی حکام نے خبردار کر دیا۔ ترجمان  سعودی  وزارت صحت کا کہنا ہے عوامی مقامات پر اجتماعات، سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ کورونا کے 80 فیصد کیس ریسٹورنٹس اور تقریبات کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ وبا کے خاتمے کیلئے حفاظتی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔