Monday, May 13, 2024

دنیا میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 23 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 23 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئیں
February 9, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ مجموعی ہلاکتیں 23 لاکھ 35 ہزارسے بڑھ گئیں۔

امریکا میں مزید 1489، برازیل 687 اور جرمنی میں 469 ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس میں 458 ، میکسیکو414 اور روس میں407  اموات رپورٹ ہوئیں۔ خطرناک وائرس کورونا سے برطانیہ میں  333  ،اٹلی 307 اوراسپین میں 303 متاثرین دم توڑ گئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 10 کروڑ70لاکھ تک جا پہنچی۔

 دوسری طرف پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس  نے کہا کہ کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا  میں ایسٹر زینکا ویکسین لگانے کا سلسلہ معطل کرنے کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ کر لینا چاہیے کہ  اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں ہر طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اسے تشویش ناک خبر قرار دیا کہ کورونا وائرس کے لیے دستیاب ویکسینز میں سے کوئی بھی جنوبی افریقا میں تشخیص ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے خلاف پوری طرح مؤثر نہیں ہے۔