Monday, May 13, 2024

دنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

دنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی وجہ جدید طبی سہولیات میں اضافہ ہے۔

دنیا میں ہر 42 میں سے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیداہورہے ہیں،جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں 32 فیصد جب کہ شمالی امریکا میں 71 فیصد ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گزشتہ چار دہائیوں کی نسبت ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق 165ممالک میں 1980سے 1985 اور 2010 سے 2015تک پانچ پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے ہیں۔