Saturday, April 20, 2024

دنیا میں جو بھی حالات ہوں پاک چین دوستی کو فرق نہیں پڑے گا، چینی صدر

دنیا میں جو بھی حالات ہوں پاک چین دوستی کو فرق نہیں پڑے گا، چینی صدر
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چینی صدر نے کہا ہے کہ دنیا میں جو بھی حالات ہوں پاک چین دوستی کو فرق نہیں پڑے گا، دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں، دونوں ممالک امن، ترقی، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ چینی صدر نے بڑا اعلان کردیا، دنیا میں جو بھی حالات ہوں پاک چین دوستی پر کبھی فرق نہیں پڑے گا، چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی، پاکستان اور وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، چینی صدر نے کہا دونوں ممالک امن، ترقی ،خوشحالی، ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ چینی صدر کا خط میں مزید کہنا تھا پاکستان اور چین کی مثالی دوستی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری پر چینی صدر نے کہا سی پیک صرف دونوں ملکوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی ترقی کیلئے اہم کردار کا حامل ہے۔