Thursday, April 25, 2024

دنیا میں جان لیوا کورونا سے ہلاکتیں 24 لاکھ سے تجاوز

دنیا میں جان لیوا کورونا سے ہلاکتیں 24 لاکھ سے تجاوز
February 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں، دنیا میں ہلاکتیں 24 لاکھ سے بڑھ گئیں۔

جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 91 لاکھ تک جا پہنچی، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 272، میکسیکو میں ایک ہزار 323 افراد وبا سے انتقال کر گئے۔

برازیل میں مزید ایک ہزار 46 ، برطانیہ میں 621، روس میں 502 افراد لقمہ اجل بن گئے۔