Monday, May 6, 2024

دنیا میں تیزی اور تبدیلیاں آرہی ہیں، میری باتوں کو حالات کے مطابق سمجھا جائے: الطاف حسین

دنیا میں تیزی اور تبدیلیاں آرہی ہیں، میری باتوں کو حالات کے مطابق سمجھا جائے: الطاف حسین
April 12, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مخالفین کی ریلی آنے سے پہلے کیمپ میں چلے جائیں۔ مخالفین کی جانب سے پتھرائو بھی کیا جائے تو جوابی کارروائی سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جناح گرائونڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دیگر جماعتوں کے کیمپ لگے ہوں وہاں ایم کیو ایم کے کارکن ریلی نہ نکالیں اور مخالفین کی ریلی آنے سے پہلے اپنے کیمپوں میں واپس چلے جائیں۔ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اگر مخالفین کی جانب سے پتھرائو بھی کیا جائے تو جوابی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی اور تبدیلیاں آ رہی ہیں، زمانہ اور حالات بہت خراب ہیں۔ میری باتوں کو حالات کے مطابق سمجھا جائے اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران اپنی صفوں کو درست کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناح گرائونڈ میں موجود عوام کو نہ کوئی خرید کر لایا ہے اور نہ ہی کوئی خرید سکتا ہے۔ دریں اثنا رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار الطاف حسین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔