Sunday, May 12, 2024

دنیا میں تارکین وطن کی تعداد 27 کروڑ 20 لاکھ ہے، اقوام متحدہ

دنیا میں تارکین وطن کی تعداد 27 کروڑ 20 لاکھ ہے، اقوام متحدہ
September 18, 2019
نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں تارکین وطن کی تعداد 27 کروڑ 20 لاکھ ہے، تارکین وطن کی زیادہ تعداد یورپ اور شمالی امریکا میں رہتی ہے۔ یو این او کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک عشرے میں تارکین وطن کی تعداد میں 23 فی صد اضافہ ہوا ہے، 2019 میں 8 کروڑ 20 لاکھ تارکین وطن یورپ میں اور 5 کروڑ 90 لاکھ شمالی امریکا میں رہ رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شمالی افریقہ میں 4 کروڑ 90 لاکھ اور مغربی ایشیا میں بھی 4 کروڑ 90 لاکھ تارکین وطن رہائش پذیر ہیں۔