Wednesday, April 24, 2024

دنیا میں انٹرنیٹ کا ہر تیسرا صارف بچہ ہے، یونیسیف

دنیا میں انٹرنیٹ کا ہر تیسرا صارف بچہ ہے، یونیسیف
December 26, 2017

آباد ( 92 نیوز ) دنیا میں انٹرنیٹ کا ہر تیسرا صارف بچہ ہے، یونیسیف نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں انٹرنیٹ سے محروم لاکھوں پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کے پیچھے رہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یونیسیف نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی رپورٹ پاکستان میں بھی جاری کردی ہے ۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے بتایا کہ دنیا کی 48 فیصد آبادی انٹرنیٹ کی استعمال کرتی ہے ۔ جن میں71 فیصد بچے یا پھر نوجوان ہیں ۔
یونیسیف نے لاکھوں پاکستانی بچوں اور نوجوان کی انٹرنیٹ یاآن لائن ٹیکنالوجی تک رسائی کی محرومی کو امتیازی سلوک قرار دیا اور کہا کہ ان بچوں کی ناصرف ملکی معیشت میں صلاحیت کم ہوگی بلکہ باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے ۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ دنیا بچوں کو باخبر ومحفوظ انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔ پاکستان ڈیجیٹل تعلیم کے لیے قانون سازی کرے اور بچوں کو پالیسی سازی کا مرکز بنائے ۔