Thursday, April 18, 2024

دنیا میں امن کیلئے سیاسی، معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: ملیحہ لودھی

دنیا میں امن کیلئے سیاسی، معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: ملیحہ لودھی
January 11, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا، تنازعات حل نہ ہونے کی وجہ سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ دنیا میں نئے اور پیچیدہ  مسائل سامنے آرہے ہیں جن کے حل میں تاخیر کی وجہ سے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔ دنیا کواس سلسلے میں فوری کارروائی کرنا ہوگی۔ دیرینہ سیاسی  تنازعات کا بھی حل تلاش کرنا ہوگا۔ دنیا میں پائیدار امن کیلئے مسائل کا حل ضروری ہے۔

رکن ممالک تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔