Thursday, April 25, 2024

دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہو جائے، بورس جانسن

دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہو جائے، بورس جانسن
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہو جائے۔

بورس جانسن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلوبل وارمنگ خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سائنسدان خبردار کرچکے  کہ  گلوبل وارمنگ  بے قابو ہونے کے قریب ہے۔ ہم نے زمین کے ماحول کو نہیں اپنے آپ کو تباہ کیا ہے ۔ ہمیں ظاہر کرنا چاہیے کہ ہم سیکھنے اور سمجھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ تمام ممالک ماحول کو بچانے کے لئے کاوشیں کریں ۔