Friday, March 29, 2024

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی
December 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا افغانستان پر 17 واں غیرمعمولی بند کمرہ اجلاس اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔

افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، یہ طالبان حکومت کا حق ہے۔ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں، خواتین کے حقوق بارے ایک فرمان جاری کیا ہے، خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں۔ بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے، افغانستان پُرامن، حکومت مضبوط ہے اور دنیا کے لوگ وہاں آ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں، دنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔