Sunday, September 8, 2024

دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے  : دلائی لامہ

دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے  : دلائی لامہ
January 9, 2016
میسور(ویب ڈیسک)بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کاکہناہے کہ دنیاسے دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کےلیے ضروری ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل کیاجائے کہتے ہیں قرآن پاک انسانیت کی بھلائی کےلیے خداکاسب سے قیمتی تحفہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے بدھ مت کے روحانی پیشوانے نبی کریم ﷺکی تعلیمات کوانسانیت کےلیے مشعل راہ قراردے دیا۔ بھارتی شہرمیسورمیں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں بدھ مت پیروکاروں سےخطاب کرتے ہوئے دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کےبتائے ہوئے راستے پر چلیں بدھ مت کے روحانی پیشواکاکہناتھاکہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں دلائی لامہ نے قرآن کریم کوانسانیت کی بھلائی کےلیے خدا کاسب سے قیمتی سرمایہ قراردیا۔