Friday, April 19, 2024

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتیں 30 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتیں 30 لاکھ سے تجاوز
April 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھرمیں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ہزار سے ہلاکتیں ہوئیں، مجموعی اموات 30 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت میں کورونا سے مسلسل نویں روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات  ہوئیں، چوبیس گھنٹوں میں 1338 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، دو لاکھ سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

برازیل میں 3070، امریکا 837، یوکرائن 438، اٹلی 429، میکسیکو میں 401 افراد ہلاک ہوئے، دنیا بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز بھی 14 کروڑ سے بڑھ گئے۔