Tuesday, May 14, 2024

دنیا بھر کے تمام ممالک میں سال نو کا آغاز ہو گیا

دنیا بھر کے تمام ممالک میں سال نو کا آغاز ہو گیا
January 1, 2021

بیجنگ (92 نیوز) دنیا بھر کے تمام ممالک میں سال نو کا آغاز ہو گیا۔ 2021 کے آغاز پر نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا جشن، آسٹریلیا، چین، متحدہ عرب امارات اور روس سے ہوتا ہوا امریکا اور کینیڈا تک جا پہنچا ہے۔

عوامی اجتماعات پر پابندی کے باعث بیشتر ممالک میں لوگوں نے گھروں میں ہی سال نو جشن منایا لیکن آتش بازی جہاں بھی ہوئی زشٹی وی اسکرینز کی زینت ضرور بنی۔

سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ آسٹریلیا میں رات 12 بجتے ہی سڈنی ہاربر جگمگا اٹھا۔ ٹوکیو میں  نئے سال کی آمد پر زبردست آتش بازی کی گئی۔

شمالی کوریا میں بھی سال نو کا جشن دیدنی تھا۔ رات کے 12 بجتے ہی شنگھائی کا ڈزنی لینڈ بھی روشنیوں میں نہا گیا۔ تھائی لینڈ اور تائیوان میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔ دبئی کے برج الخلیفہ اور برج العرب سے رنگ و نور کی برسات ہوئی۔

سال نو کا آغاز ہوتے ہی ماسکو کا ریڈ اسکوائر طلسماتی روپ اختیار کر گیا۔ جرمنی میں بھی سال نو کا زبردست استقبال ہوا۔ ایکروپولیس آف ایتھنز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی نئے سال کا استقبال خوبصورت انداز میں ہوا۔