Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منہ کی صحت کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منہ کی صحت کا عالمی دن منایا گیا
March 20, 2017
کراچی (92نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منہ کی صحت کا عالمی دن منایا گیا،اس دن کی مناسبت سے کراچی کی بقائی یونیورسٹی میں بیک وقت 2 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے برش کرکے منہ کی صحت کا عملی نمونہ پیش کرکے ریکارڈ بنادیا۔ تفصیلات کےمطابق منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج اور اسکول کے دو ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے بیک وقت دانتوں کی صفائی کرکے ملکی سطح پر ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کردیا، مستقبل کی ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ منہ کی صفائی مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔بقائی کمیونٹی ڈینٹسٹری کے انچارج کہتے ہیں ملک کی نوے فیصد آبادی کو بہتر انداز میں برش کرنا بھی نہیں آتا، جس کی وجہ سے وہ مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ منہ اور دانتوں کی صفائی کےبعد تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے عہدیدار اور فیکلٹی ممبران نے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔