Sunday, May 19, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
April 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کم سن بچوں کی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان اموات سے بچنے کا آسان طریقہ بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی حفاظتی ٹیکوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان کا شمار بدقسمتی سے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں زچگی اور کم عمری میں ہونے والی اموات کی شرح زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صرف وقت پر حفاظتی ٹیکے ہی لگوا لیے جائیں تو کالی کانسی، ہیپاٹائٹس، روبیلا، خسرہ اور خناق سمیت متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کا دائرہ کار پنجاب میں اٹھانوے فیصد، کے پی کے میں پچپن، سندھ میں پینتیس اور بلوچستان میں صرف دس فیصد علاقے تک پھیلا ہوا ہے، اس وجہ سے ان علاقوں میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔