Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا
March 2, 2017
کوئٹہ (92نیوز)آج دنیا بھر کی  طرح پاکستان میں بھی بلوچ کلچرل ڈے منایا گیا  بلوچستان سمیت کئی شہروں میں مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ان تقاریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور بلوچ ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔۔ تفصیلات کےمطابق سر پر بلوچی دستار، پاؤں میں بلوچی چپل اور واسکٹ زیب تن کیے یہ نوجوان  بلوچ کلچر ل ڈے کا حصہ ہیں بلوچ کلچر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔  دنیا بھر کی طرح کوئٹہ  سمیت  بلوچستان بھر میں  بلوچ کلچرل ڈے منایا  گیا جس میں خواتین،بچے  غرضیکہ  ہر عمر کے افراد شریک ہوئے ۔ ان تقاریب میں بلوچ ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منایا گیا اور مختلف تقاریب کا انعقاد بھی ہوا جن میں بلوچی تلوار ڈانس اور دیگر بلوچی ثقافتی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے۔ سوئی میں  بلوچ کلچر ڈے کے عالمی دن  کے موقع پر ایف سی کے زیر اہتمام  ثقافتی میلے کا  انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی نے بھی  بلوچستان کا روایتی رقص کیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح خاران میں بھی بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پریس کلب کے زیر اہتمام پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں سمیت عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی بلوچ کلچر ڈے جوش اور جذبے سے منایا گیا ۔جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار کے مراد جمالی پبلک اسکول میں بلوچ کلچر ڈے کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر نوجوانوں اور بچوں نے بلوچی پگڑی پہن کر اپنے ثقافت کو اجاگر کیا۔