Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یوم اساتذہ منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یوم اساتذہ منایا جارہا ہے
October 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یوم اساتذہ منایا جارہا ہے۔ اساتذہ وہ چراغ ہیں جو تاریک راہوں میں روشنی کے وجود کو برقرار رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک خاندان اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں ہے جو بے سہاروں کا سہارا بن گیا۔ یہ چھوٹا سا اسکول ہے جو حیدر نے اپنی بیگم نور العین کے ساتھ مل کر بنایا ہے جہاں غربت اور مجبوریوں کے مارے بچے روشن مستقبل کی جستجو میں لگے ہیں۔  دنیا ، بھر ، طرح ، پاکستان ، آج ، یوم اساتذہ ، منایا غربت کی دلدل کے بیچوں بیچ قائم اس اسکول میں کچھ رضاکار بھی ہیں تو کچھ اجرت پر بھی ہیں۔ بچوں کیلئے  یہاں  لیب، کھیل کود، ہلہ گلہ، موج مستی ، معیاری تعلیم اور مفت کھانا بھی ہے ۔ اسکول میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری بھی ہے۔ یہاں مختلف موضوعات کے علاوہ سلائی اور بیکنگ کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔