Sunday, May 19, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج پنک ربن ڈے منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج پنک ربن ڈے منایا جارہا ہے
October 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی پنک ربن  ڈے منایا جارہاہے ، خواتین میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی  کی مناسبت سے منائے جانے والے  پنک ربن ڈے کی مناسبت سے  ایوان صدر ، پارلیمنٹ ہاؤس  سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو گلابی روشنی سے نہلا دیا گیا  ہے۔ چھاتی کے سرطان کے  حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پنک ڈے منایا  جا رہا ہے  ،جس کا مقصد بریسٹ کینسر  کے بارے میں آگہی  پیدا کرنا ہے ۔ پنک ربن ڈے کی مناسبت سے اسلام آباد میں  ایوان صدر ،پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو گلابی برقی قمقموں  سے سجا دیا گیا ہے ، پنک ڈے  کے حوالے سے  آج ایوان صدر  میں ایک اہم تقریب  بھی منعقد کی  جائے گی ۔ تقریب  میں اس موذی  مرض بارے آگاہی اور تشخیص اور  اس سے بچاو  کے  لیئے معلومات  فراہم کی جائیں گی ۔ ماہرینِ صحت کے مطابق چھاتی کا سرطان پاکستانی خواتین میں پائی جانے والی بیماریوں میں سب سے عام اور خطرناک مرض ہے۔ پاکستان میں اک اندازے کے   مطابق ہر روز 110 اور ہر سال تقریبا 40000 خواتین  چھاتی کے سرطان سے موت کا شکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔