Sunday, May 5, 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 13, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ماں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ زمانے کی سختیاں جھیل کر  بچوں کو خوشیاں دلانے والی اس عظیم ہستی کی قربانیوں کو کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ ایک طرف گرمی کی تپش اور دوسری جانب دہکتا تنور اور اس پہ روٹیاں پکاتی محنت کش ماں، جو اپنے عالمی دن سے بے خبر اپنے چھ بچوں کا پیٹ پالنے کی غرض روٹیاں پکا رہی ہے۔ اس عظیم ہستی نے اولاد کی خوشیوں کیلئے مشکلات کی پرواہ نہ کی۔ پچپن برس کی رضیہ بی بی 30 سال سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ شدید گرمی میں جہاں عام بندہ پانچ منٹ نہیں بیٹھ سکتا وہاں یہ ماں صبح آٹھ سے رات گیارہ بجے تک یوں ہی تنور چلا کر گزر بسر کرتی ہے۔ آٹا گوندھتے اور تنور پہ روٹیاں پکاتے ہوئے اسے صرف بچوں کے مستقبل کی فکر لاحق رہتی ہے۔ تنور پر آنے والے بھی اس کی ہمت اور حوصلے کے معترف دیکھائی دیتے ہیں۔ رضیہ بی بی ان تمام خواتین کو پیغام دیتی ہیں کہ وہ ہمت کریں تو زندگی کے کٹھن سفر کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔ بچوں کا پیٹ پالنے کی جدوجہد میں گرمی کی لہر بھی جس پہ اثر نہ کرے ۔ دہکتے تنور پہ روٹیاں پکاتی اس باہمت ماں کی عظمت کو سلام۔