Friday, May 17, 2024

دنیا بھر میں کورونا کے وار مزید مہلک ، ایک روز میں 12 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا کے وار مزید مہلک ، ایک روز میں 12 ہزار سے زائد اموات
April 1, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار مزید مہلک ہو گئے۔ ایک روز میں 12 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

امریکا میں مزید 796 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برازیل میں مزید 3,579 قیمتی جانیں وائرس نگل گیا۔ بھارت میں مزید 458، فرانس میں 303 ، روس میں 408، برطانیہ میں 43 ہلاکتیں ہوئیں۔ اٹلی میں مزید 467، ترکی میں 152،اسپین میں 154، جرمنی میں 206 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ پولینڈ میں مزید 653، میکسیکو میں 807، ایران میں 96، یوکرین میں 407 افراد دم توڑ گئے۔

ادھر فرانس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔ ملک بھر میں چار ہفتے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن ہو گا۔ اسکول بھی تین ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔