Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا کے وار سے ہلاکتیں 8 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا بھر میں کورونا کے وار سے ہلاکتیں 8 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئیں
September 4, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے وار بدستور برقرار ہیں۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 8 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 64 لاکھ 67 ہزار490 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 86 لاکھ 61 ہزار 504 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1094  ہلاک، مجموعی تعداد 191058 ہو گئی۔ برازیل میں 830، چلی 78، ارجنٹائن 243 اور میکسیکو میں 575 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ بھارت میں 1083، ایران 129، عراق 74 اور ترکی میں 49 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 26، بنگلہ دیش 32، فرانس 20 اور انڈونیشیا میں مزید 134 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 65، یوکرائن 54، مراکو 37 اور روس میں مزید 114 افراد ہلاک ہو گئے۔ بولیویا میں 102، رومانیہ 44، آسڑیلیا 15 اور ہنڈراس میں 36 افراد چل بسے۔ جنوبی افریقہ 174، پیرو 146 اور کولمبیا میں مزید 270 افراد جان کی بازی ہار گئے۔