Thursday, May 2, 2024

دنیا بھر میں کورونا کی دہشت کم کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں

دنیا بھر میں کورونا کی دہشت کم کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں
April 7, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیاں بدل کررکھ دی ہیں، کورونا سے جہاں ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہیں اس کے سدباب کیلئے اقدامات بھی جاری ہیں۔ کورونا کی دہشت کم کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دہشت تاحال برقرار ہے، کورونا نے برطانیہ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف 58 سالہ ہارٹ سرجن کی جان لے لی۔ کارڈف اسپتال میں تعینات ڈاکٹرجتیندرا راٹھورکورونا کا شکارہوئے، اس طرح برطانیہ میں کورونا سے ہلاک طبی عملے کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ جاپان میں آج سے کورونا ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا جبکہ کورونا کی معمولی علامات کے حامل افراد کو ہوٹلوں میں بنے قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جائے گا۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ساحل سمندر پر سیر کرنے والے نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر ڈیوڈ کلارک کی تنزلی کردی گئی، وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، انکا کہنا تھا وزیر صحت کا اقدام ناقابل قبول مگر موجودہ حالات میں انہیں عہدے سے ہٹا نہیں سکتی۔ اپنی منفرد پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والی 67 سالہ امریکی اداکارہ اور کامیڈین روزیانے بار نے دلچسپ الزام عائد کیا کہ کورونا دراصل ان کی عمر کی امیر اوربوڑھی خواتین بالخصوص بیواؤں کا خاتمہ کرنے کیلئے پھیلایا گیا ہے۔