Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ سے زائد نئے کیس رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ سے زائد نئے کیس رپورٹ
July 3, 2020
 برازیلیا (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہو گیا۔ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں مزید 2 لاکھ سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 09 لاکھ  66 ہزار 729 ہو گئی۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 589 ہلاک، مجموعی تعداد 131387 ہو گئی۔ برازیل میں 1171، میکسیکو 741، چلی میں 167 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ بھارت میں 377، عراق 110، افغانستان 33 ایران 148 اور ترکی میں 17 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 54 اور بنگلہ دیش 38 اور انڈونیشیا میں مزید 53 افراد ہلاکاٹلی 30، فرانس 14 ، ایکواڈور 63 اور روس میں 147 افراد ہلاک ہوئے۔ گوئٹے مالا 44، رومانیہ 20 اور بولیویا میں 78 افراد چل بسے۔ دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا کے 61 لاکھ  19 ہزار 060 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔