Saturday, May 4, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم  نے خطرے کی گھنٹی بجادی
November 27, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی، جنوبی افریقہ میں پائے جانے والی کورونا کی پانچویں نئی قسم کو عالمی ادارہ صحت نے ’اومی کرون‘ کا نام دے دیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پہلے سے زیادہ ہولناک ہے۔ کورونا کی نئی قسم میں اہم چیز وائرس کے جینیاتی ڈھانچے میں 50 تبدیلیاں ہیں اسی وجہ سے ایک سائنسدان نے اس نئی قسم کے کورونا وائرس کو ہولناک قرار دے دیا ہے۔

وائرس میں موجود مخصوص سپائک پروٹین س کو ویکسین نشانہ بناتی ہے کورونا وائرس کی اس نئی قسم کے درجنوں مصدقہ متاثرین سامنے آ گئے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کے سب سے زیادہ کیس جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹنگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ افریقی ملک بوٹسوانا میں 4 متاثرین، بیلجیئم اور ہانگ کانگ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔