Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 42 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 42 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز
July 30, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 42 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

عالمی سطح پر ایک روز میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ بھارت میں 549، امریکا میں 256، روس میں 799 اور انڈونیشیا میں 1893 مریض چل بسے۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ72 لاکھ سے بڑھ گئی، صحت مند ہونے والوں کی تعداد بھی 17 کروڑ 83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔