Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی
May 5, 2020
 روم (92 نیوز) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عروج پر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس سے 69609 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اٹلی میں 29079، برطانیہ میں 28 ہزار 734 ہلاکتیں ، اسپین میں 25 ہزار 428 ، فرانس میں 25 ہزار201 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ بیلجیئم میں 7924، برازیل میں 7328، جرمنی میں 6993 مجموعی ہلاکتیں ہو گئیں۔ ایران میں اموات 6277، ترکی میں 3461 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ سعودی عرب میں 191، متحدہ عرب امارات میں 137 مریض وائرس سے دم توڑ چکے ہیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 3640692 ہو گئی ۔ دنیا بھر میں 1192920 متاثرین صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔