Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی
October 9, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 66 لاکھ 92 ہزار 375 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 75 لاکھ 77 ہزار887 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 780  ہلاک، مجموعی تعداد 217561 ہو گئی۔ برازیل میں 653، روس 191، چلی 77 اور میکسیکو میں 378 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ بھارت میں 1000، ایران 230، فرانس 76 اور ترکی میں 58 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 25، عراق 79، بنگلہ دیش 20 اور انڈونیشیا میں مزید 108 افراد ہلاک ہوئے۔ فلپائن میں 144، یوکرائن 93، نیدرلینڈ 13، کینیڈا 13 اور اٹلی میں مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ بولیویا میں 36، رومانیہ 44، اسپین 126 اور مراکو میں 47 افراد چل بسے۔