Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ اٹھارہ ہزار ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ اٹھارہ ہزار ہو گئی
April 29, 2020
 ماسکو (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ اٹھارہ ہزار ہو گئی۔ اکتیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو گیا جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 73 مریض ہلاک ہوئے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 93 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ روسی صدرولادی میر پیوٹن نے کورونا وائرس کی صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں گیارہ مئی تک توسیع کر دی۔ کورونا نے امریکا میں تباہی مچا دی۔ چوبیس گھنٹوں میں ڈھائی ہزار کے قریب افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی۔ برطانیہ میں مزید 586، اٹلی 382، فرانس 367،اسپین میں 301 اموات ہوئیں۔ سعودی عرب میں 1266 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد بیس ہزار 77 ہو گئی جبکہ مزید 8 مریض جاں بحق، اموات 152 تک جا پہنچیں۔ ادھر یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں بتدریج کمی آنے لگی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں پانچ سو چھیاسی ، اٹلی تین سو بیاسی ، سپین تین سو ایک اور جرمنی میں نواسی افرد ہلاک ہوئے ۔ فرانس میں ایک روز کے دوران تین سو سرسٹھ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔ وزیر اعظم ایڈورڈ فلیپ نے گیارہ مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ ایران میں بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھیانوے مریض جاں بحق ہوئے،، بھارت میں مزید 71ہلاکتوں کے بعد وہاں مجموعی تعداد ایک ہزار  سے تجاوز کرگئی  ،جبکہ اکتیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں ۔