Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی
April 1, 2020
روم (92 نیوز) عالم گیروبا کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں بیالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ، 8 لاکھ 54 ہزارسے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ یورپ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ اٹلی میں مزید 837 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12428 ہو گئی۔ اب تک اٹلی میں وائرس کے ایک لاکھ 5 792 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اسپین میں 748 اموات کے بعد مجموعی تعداد 8464 اور متاثرین کی تعداد تقریبا 96 ہزار ہو چکی ہے ۔ فرانس میں مسلسل تیسرے روز بھی شرح اموات میں اضافہ ہوا ۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 499 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3523 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں مزید 381 زندگیوں کے چراغ گُل کر دئیے ۔ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ ہیلتھ سے منسلک 2800 غیر ملکی ملازمین کے ویزوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔ نیدرلینڈز 1039 ، جرمنی 775، بیلجئم 705، سوٹزرلینڈ 433 اور ترکی میں 214 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 2898 تک جا پہنچی ہے ۔