Tuesday, April 23, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ  تک پہنچ گئی
May 20, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ اور ہلاک افراد کی تعداد سوا تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ،دنیا بھر میں کورونا کے تقریباً 20 لاکھ  مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ رک نہ سکا،ہلاکتوں کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، روس میں کورونا وبا میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے ۔ جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جو اٹلی، اسپین اور برطانیہ سے بھی زیادہ ہے، روس میں کورونا وائرس تقریباً 3 ہزار افراد کو ہلاک کر چکا ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ، جنوبی امریکی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ، جو دنیا میں چوتھی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس نے ایک لاکھ سےزائد افراد کومتاثرکیا ہے جبکہ وہاں 3300 سے زائد ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ایران میں اب تک سوا لاکھ سے زائد افراد کورونا وبا میں مبتلا ہوئے ، 7 ہزار183 اموات اور تقریباً 99 ہزار مریضوں کی صحتیابی کے بعد ہمسایہ ملک میں زیر علاج  کورونا متاثرین کی تعداد کم و بیش 21 ہزار رہ گئی ہے ۔