Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ کے قریب پہنچ گئی
October 17, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چار کروڑ کے قریب پہنچ گئی ،گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران مزید لاکھوں نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکا،بھارت اور برازیل میں ریکارڈ کیے گئے ، یورپ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے۔

فرانس میں 25 ہزار اور برطانیہ میں 15ہزار جبکہ جرمنی میں ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا چار کروڑ ہو چکی ہے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر مزید چار لاکھ سے زائد افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ،جبکہ موذی وائرس کے باعث 6ہزار106افراد  ہزار ہلاک ہوئے ہیں۔