Sunday, May 12, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک روز میں دس ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک روز میں دس ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ کورونا ایک روز میں دس ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ ہلاکتیں 27 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

برازیل میں 2659، امریکا 1705 اور میکسیکو میں 789 افراد ہلاک ہوئے۔ روس میں 460، اٹلی 423، پولینڈ 356 اور فرانس میں 268 افراد کورونا سے چل بسے۔ متاثرین کی تعداد   12 کروڑ 23 لاکھ  سے بڑھ گئی۔ کورونا وائرس سے 9 کروڑ 86 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو گئے۔

 ادھر فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دارالحکومت پیرس سمیت 16 علاقوں میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ فرانسیسی وزیراعظم کے مطابق فرانس کو کورونا وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ شہریوں کو مذکورہ علاقوں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعہ کو رات 12 بجے سے ہو گا۔ تعلیمی ادارے پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔